اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق ایم ایل سی جموں و کشمیر بی جے پی میں شامل - بی جے پی

Shehnaz Ganie joins Bjp جموں و کشمیر کی سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی نے پیر کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ اس سے قبل نیشنل کانفرنس کی دور حکومت میں ایم ایل سی رہ چکی ہیں اور ان کے والد غلام محمد گنائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر شہناز گنائی
ڈاکٹر شہناز گنائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 4:46 PM IST

Updated : Feb 12, 2024, 6:07 PM IST

سابق ایم ایل سی جموں و کشمیر بی جے پی شامل

سرینگر:سابق ایم ایل سی جموں و کشمیر ڈاکٹر شہناز گنائی نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بی جے پی سینیئر لیڈر و مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، پارٹی کے جنرل سکیریڑی ترون چگھ نے پارٹی میں ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی نے پیر پنچال خطہ میں درج فہرست قبائل اور خواتین کے لیے قابل تعریف کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے لوگوں کے لیے بہت اچھے کام کیے ہیں اور وہ ان کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے نعرے سے متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں نیا کشمیر کا جو نعرہ تھا وہ اب سچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو وعدہ کرتی ہے وہ اسے نبھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑیوں کے ریزرویشن کا معاملہ بھی اسی دور حکومت میں حل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی لوگ اس ریزرویشن کا چار دہائیوں سے مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لائن آف کنٹرول والے علاقوں میں لوگ امن کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات اب بہتری کی طرح بڑھ رہے ہیں۔ آج پتھر بازی، ہڑتال کی کالیں ختم ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:بی جے پی کے ساتھ میں ہی کشمیر کی ترقی کا راز مضمر: بشیر میر

یار رہے کہ ڈاکٹر شہناز گنائی نیشنل کانفرنس کے دور حکومت میں ایم ایل سی رہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے والد غلام احمد گنائی نیشنل کانفرنس کے دور میں وزیر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہناز نے 2019 میں این سی پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی۔ شہناز گنائی جموں و کشمیر کے پیر پنچال علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس علاقے میں زیادہ تر لوگ پہاڑی طبقے سے ہیں۔ حال ہی میں پارلیمنٹ میں پہاڑیوں کے لیے ریزرویشن کا بل منظور ہوا، لیکن اس بل کے خلاف گجر وبکروال لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 12, 2024, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details