اننت ناگ (جموں کشمیر) :ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں اہلن گڈول نامی گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرینیج نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ جبکہ برسوں سے علاقے میں ڈرینوں کی صاف صفائی بھی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث علاقے میں بارشوں کا پانی رابطہ سڑک پر سے بہتا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا کافی دشوار ثابت ہوجاتا ہے جبکہ، بارشوں کا پانی عمارتوں میں بھی داخل ہو جاتا ہے اور علاقے کے لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیع دیتے ہیں۔
اہلن گڈول، کوکرناگ کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے اور یہاں کے باشندوں کو ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ علاقے میں ڈرینیج نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور معمولی بارشوں کے دوران علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ لوگوں نے مزید کہا کہ علاقے میں خستہ حال ڈرینیج نظام کے باعث بارش کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کے رہائشی گھر بھی خستہ حالی کے شکار ہوئے ہیں۔