بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور زالورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واقعہ میں ہائیر سیکنڈری اسکول کی پُرانی عمارت خاکستر ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق عمارت میں گزشتہ شب اچانک سے اگ ظاہر ہوئی اور آگ کر شعلوں نے پوری عمارت کو اپنے لپیٹ میں لیا۔لوگوں نے فوراً فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ اور پولیس کو کو اس بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد فائر ایمرجنسی کے عملہ اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو قابو کر لیا۔آگ کی اس واردات میں اسکول کی عمارت خاکستر ہوگی۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ جس بلنڈگ میں آگ لگی، وہ اسکول کی پُرانی عمارت تھی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر لیا۔ واضح رہے کہ رواں برس وادی کشمیر کے طول و ارض میں درجنوں رہائشی مکانات، کمرشل عمارتوں سمیت گاؤ خانے آگ کی مختلف وارداتوں میں خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کی ان واردات میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، جبکہ متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔