اننت ناگ:چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ اعجاز حسین ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے تحت زمینداروں کے لئے مختلف سہولیات دستیاب ہیں، جن سے وہ بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سیزن میں زمینداروں کے لئے ہائی بریڈ نسل کے سبزیوں کے مختلف بیج مہیا ہیں،جو زمیندار اپنے نزدیکی سینٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ایچ اے ڈی پی سے زمینداروں کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے:چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ - chief agriculture officer anantnag
Holistic Agriculture Development Program چیف ایگریکلچر آفیسر اننت ناگ اعجاز حسین ڈار نے کہا کہ دھیر سے ہی صحیح لیکن رواں سیزن میں معقول بارشیں اور برفباری ہوئی، جس سے زمین میں نمی کی مقدار اچھی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس بھرپور فصل ہوگی اور پانی کی قلت بھی نہیں رہے گی۔
Published : Mar 10, 2024, 6:52 PM IST
اعجاذ نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت زمینداروں کو سبسڈی پر ریفرجریٹڈ گاڑیاں فراہم کی جائے گی، وافر مقدار میں سبزیوں کی کاشتکاری کرنے والے زمیندار ریفرجریٹڈ وین کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے ذریعہ وہ ملک کی مختلف منڈیوں تک تازہ سبزیاں پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کو اسٹور کرنے لئے کولڈ اسٹوریج کی فراہمی زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں:'کشمیر میں زراعت کے شعبہ میں جدیدت لانے کا منصوبہ'
اعجاز احمد نے کہا کہ نمی کی معقول مقدار سے زمین میں زرخیزیت پیدا ہوتی ہے،دھیر سے ہی صحیح لیکن رواں سیزن میں معقول بارشیں اور برفباری ہوئی، جس سے زمین میں نمی کی مقدار اچھی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس بھرپور فصل ہوگی اور پانی کی قلت بھی نہیں رہے گی۔