اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہر بے گناہ کے خون کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی صورت حال کو بہتر بنانے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

ا
ایل جی منوج سنہا (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

Updated : 1 hours ago

بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایل جی منوج سنہا خطاب کے دوران (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر:جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز کہا کہ ’’سیکورٹی فورسز نے خطے میں ابھرتے خطرات سے نمٹنے کی خاطر نئی حکمت عملی وضع کی ہے اور کشمیر میں ہر ایک بے گناہ کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے ایس ٹی سی ہمہامہ میں 629 بٹالین بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران کیا۔

ایل جی منوج سنہا نے نے گگن گیر، گاندربل میں مزدوروں اور بارہمولہ کے بوٹا پتھری میں فوجیوں، پورٹرز پر کیے گئے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیز نے نئی حکمت علمی وضع کی ہے۔ سیکورٹی فورسز ہر ایک بے گناہ کے خون کا بدلہ لیں گے جو کہ کشمیر میں بہایا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں رہا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک ایسا ہمسایہ ہے جو کہ ہمیشہ امن خراب کرنے کی طاق میں رہتا ہے حلانکہ وہ خود انتہائی غربت کا سامنا کر رہا ہے۔

منوج سنہا نے بی ایس ایف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’بی ایس ایف مختلز محاذوں پر چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، چاہے وہ لائن آف کنٹرول ہو یا بین الاقوامی سرحد ہو۔ یہ فورس اپنی حب الوطنی اور بہادری کے لیے شہرت حاصل کر چکی ہے۔ اس فورس کو اپنا دائرہ وسیع کرنا ہوگا اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے فوج کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھنے ہوں گے۔‘‘

سیکورٹی ایجنسیز کے باہمی اشتراک پر زور دیتے ہوئے سنہا نے کہا کہ پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز بشمول بی ایس ایف کو عسکریت پسندی کو اکھاڑ پھینکنے کی خاطر اجتماعی طور کام کرنا ہوگا۔ ایسے میں ڈرون کے چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تکنیکی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ایل جی نے پنجاب میں عسکرتی پسندی کا مقابلہ کرنے میں بی ایس ایف کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’آپ کا کشمیر میں بھی کردار قابل تعریف ہے۔ آپ نہ صرف عسکریت پسندی کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش رہتے ہیں، جس میں غریبوں کی مدد کرنا، اسکول کھولنا، منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کی روکتھام وغیرہ بھی شامل ہیں۔‘‘

ادھر، پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر بی ایس ایف انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سبھی سیکورٹی ایجنسیز وادی کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ایسے میں ایک مربوط جواب کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے بی ایس ایف وسیع تجربہ رکھتی ہے اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بہتر تال میل سے کرارا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’برفباری سے قبل دراندازی ہو سکتی ہے تاہم بی ایس ایف انسداد دراندازی گریڈ کو مضبوط کئے ہوئے ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کو یقینی بنائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ 629 نئے اہلکاروں کو جدید تربیت دی گئی ہے اور اب انہیں مختلف محاذوں پر ملک کی خدمت کے لئے تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ پانچ برسوں میں 720عسکریت پسند ہلاک کیے گئے: ناردرن کمانڈر

Last Updated : 1 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details