پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فراسی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے دوران جھڑپ میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت دانش شیخ ساکن سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو فراسی پورہ پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی اور پولیس نے علاقے کو مشترکہ طور پر محاصرے میں لیا اور تلاش کارروائی شروع کردی۔ تلاشی کے دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیاں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ دونوں اطراف سے کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ رہا ۔
گولیوں کے تبادلہ میں ایک مقامی عسکریت پسند مارا گیا۔تصادم کی جگہ کی لاش برآمد کی گئی اور اس کی شناخت دانش شیخ ساکن سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مہلوک عسکریت پسند لشکر طیبہ /ٹی آر ایف سے وابستہ تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔