اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے وعدہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا: پی ڈی پی - elections in Jammu and Kashmir

EC's promise on elections in JK الیکشن کمیشن کی جانب سے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے سے متعلق بیان کے بعد وادی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 9:14 PM IST

Updated : May 28, 2024, 5:21 PM IST

جموں و کشمیر میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے وعدہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا: پی ڈی پی (ETV Bharat)

ترال: گزشتہ روز نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جموں وکشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ اس کے بعد سے جموں وکشمیر میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی اس سلسلہ میں بحث جاری ہے۔

پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے اتوار کو ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مرکز نے کئی بار یہاں کے عوام کو اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن آج تک وہ وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ تاہم اب تازہ طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بہت جلد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی بات کہی گئی، ہمیں ابھی بھی اس بات پر اعتبار نہیں ہے کیونکہ جب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن نہیں نکالاجاتا تب تک کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے صرف وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز پی ڈی پی کارکنوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ان سب کے باوجود پی ڈی پی کارکنوں نے جسطرح سے کام کیا ہے وہ اس بات کا غماز ہے کہ پی ڈی پی کا مستقبل روشن ہے۔

Last Updated : May 28, 2024, 5:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details