بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گلشن چوک علاقے میں سنیچر کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی زد میں آکر معمر شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کہ بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں سی آر پی ایف کی گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔متوفی کی شناخت حبیب اللہ گوجری ولد رجب گوجری ساکن کوئل مقام بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے، اور تحقیقات شروع کی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بانڈی پورہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی زد میں آکر معمر شہری ہلاک - road accident
Eldery person Died in Accident ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک معمر شخص کی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت حبیب اللہ گوجری ساکن کوئل مقام بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
elderly-man-hit-by-a-crpf-vehicle-died-on-spot-in-bandipora
Published : Mar 9, 2024, 3:47 PM IST
مزید پڑھیں:رام بن سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا، ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔