سرینگر: انجمن اوقاف جامع سرینگر نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز عید مرکزی جامع مسجد میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی جبکہ اس سے قبل صبح 8 بجے سے میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق اپنے مواعظ حسنہ میں فضیلت عیدالاضحی اور فلسفہ قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
انجمن نے مرد اور خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت عید کے اس اہم اور بڑے اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بناکر اجر دارین حاصل کریں۔ اس دوران انجمن اوقاف جامع سرینگر نے تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی کے حوالے سے وقف بورڈ کے عدم تعاون اور ٹال مٹول کی پالیسی پر سخت مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔