سرینگر:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سلسلے میں فاروق عبداللہ کو سمن پیر کے روز جاری کیا۔سمن میں ڈاکٹر فاروق کو کل یعنی 13 فروری کو ای ڈی دفتر سرینگر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے، کہ ای ڈی ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے منی لانڈرنگ کی مبینہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں وضاحت طلب کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ تفتیشی ایجنسی اپنی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر مالیاتی لین دین اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لے گی۔
تاہم، سمن کے جواب میں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ 13 فروری کو ہدایت کی تعمیل نہیں کر سکیں گے، کیونکہ وہ اس وقت جموں میں ہیں۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا
واضح رہے کہ ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو اسی کیس میں 10 جنوری کو طلب کیا تھا، تاہم فاروق عبداللہ اس روز بھی ای ڈی دفتر میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔