اننت ناگ:الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کئی سیاسی جماعتوں کی درخواست کے بعد اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کے انتخابات کو ری شیڈول کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس تناظر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا 2024 کے عام انتخابات کو ری شیڈول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کئی سیاسی رہنماؤں نے شاہراہ کی خستہ حالی اور خراب موسم کا حوالہ دیتے ہوئے، سیاسی رہنماؤں کی طرف سے پیش کردہ درخواست کے جواب میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور چیف الیکٹورل افسر کو خط بھیج کر معاملہ ک نسبت جواب طلب کیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ای سی آئی اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر انتخابات کو ری شیڈول کرنے پر غور کر رہی ہے - Reschedule Election of AnantnagSeat - RESCHEDULE ELECTION OF ANANTNAGSEAT
Anantnag Rajouri Parliamentary Seat: الیکشن کمیشن آف انڈیا اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر انتخابات کو ری شیڈول کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ای سی آئی کی جانب سے کئی سیاسی جماعتوں کی درخواست کے بعد ری شیڈول کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
Published : Apr 26, 2024, 2:19 PM IST
سرینگر پارلیمانی نشست پر انتخابات لڑنے والوں میں کون ہے سب سے امیر؟ - Srinagar Lok Sabha Seat
جن نمائندوں نے درخواست کی ہے ان میں بی جے پی کے صدر رویندر رینا، اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری، پیپلز کانفرنس کے عمران رضا انصاری، ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے سمیت علی محمد وانی، ارشد علی لون (امیدوار) شامل ہیں۔ انہوں نے شاہراہ کی ابتر صورتحال اور خراب موسم کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لیے ری شیڈولنگ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ اننت ناگ-راجوری لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاستی حکام کو اپنے جواب میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سڑک کی موجودہ صورتحال، موسم سے متعلق مسائل، اور اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ میں درپیش مسائل ورسائی کے چیلنجوں کے بارے میں ایک جامع رپورٹ کی درخواست کی ہے۔ کمیشن نے سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔