اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 2:28 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پشندوں کے حملے کے پش نظر سرحدی ضلع راجوری روٹ مارچ - Domination Route March In Rajouri

عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے سرحدی ضلع راجوری میں ایریا ڈومینیشن روٹ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ایریا ڈومینیشن روٹ مارچ کو سکیورٹی فورسز اور پولیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

عسکریت پشندوں کے حملے کے پش نظر سرھدی ضلع راجوری روٹ مارچ
عسکریت پشندوں کے حملے کے پش نظر سرھدی ضلع راجوری روٹ مارچ (etv bharat)

عسکریت پشندوں کے حملے کے پش نظر سرھدی ضلع راجوری روٹ مارچ (etv bharat)

جموں: جموں ڈویژن میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں فورسز کی بہتر واقفیت اور مضبوط ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے منگل کی سہ پہر راجوری قصبہ اور اس کے اطراف میں ایک ایریا ڈومینیشن روٹ مارچ کیا گیا۔

مارچ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجوری کی نگرانی میں کیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس، آئی آر پی، ایس او جی، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف سمیت فورسز اس کا حصہ تھیں۔

مارچ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز راجوری سے شروع ہوا اور اس کے ارد گرد گیارہ مختلف علاقوں سے گزرا۔ فورسز کے سینئر افسران اس مارچ کی قیادت کر رہے تھے جو کہ میدان میں کام کرنے والے سکیورٹی فورسز کی مناسب علاقے سے واقفیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بین الفورس کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک پہل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں انکاؤنٹر شروع

اس موقعے پر ایس ایس پی راجوری نے زور دے کر کہا کہ فورسز کے علاوہ مقامی باشندے سیکورٹی سیٹ اپ کا اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کا چوکنا رہنا ہوگا۔ عوام سکیورٹی فورسز اور پولیس انتظامیہ کو اطلاع دینے کے لئے ان نمبروں 01962- 264493; 9596520120 یا DIAL 100 استعال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details