اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی - Kashmir Schools Timing Changed - KASHMIR SCHOOLS TIMING CHANGED

گرمی کے پیش نظر اسکولی اوقات کار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے اسکولوںمیں صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

کشمیر کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی
کشمیر کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 5:12 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر):ـ وادی کشمیر میں چند دنوں سے گرمی کی شدت کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ ایسے میں کشمیر صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں کے سبھی اسکولوں میں اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن، کشمیر کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین اور دیگر متعلقین کی جانب متعدد درخواستیں موصول ہو رہی تھیں کہ شدت کی گرمی کے پیش نظر اسکولی طلباء کو راحت دینے کی خاطر کلاس ورک کے اوقات میں تبدیلی لائی جائے۔ جس پر غور و خوص کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا۔‘‘

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابق اسکولوں کے اوقار کار میں تبدیلی لاتے ہوئے کشمیر صوبے کے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں صبح 8 بجے سے شروع ہوکر دوپہر ایک بجے تک جاری رہیں گی۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ صبح 8بجے سے دوپہر 2 بجے تک اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہے گا اور یہ انتظام 10 اگست 2024 تک جاری رہے گا۔

ادھر، محکمہ موسمیات نے کشمیر صوبے میں موجودہ موسمی صورتحال اور گرمی میں شدت آنے والے دنوں میں بدستور جاری رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔ واضح رہے کہ دس روزہ سرمائی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ ہفتہ جمعرات کو کشمیر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر بورڈ میں مضامین کی تبدیلی کے قواعد میں ترمیم - Jammu and Kashmir Board

ABOUT THE AUTHOR

...view details