اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے ایک بدنام منشیات اسمگلر تلکھن بجبہاڑہ علاقہ کے رہنے والے محمد اشرف ڈار ولد جلال الدین ڈار کی جائیداد کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت قرق کر دیا۔ پولیس کے مطابق محمد اشرف ڈار کوڈین فاسفیٹ، چرس، اور اسپاسمو پراکسیوان پلس جیسی مختلف منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔
ملزم کے قبضہ سے 4 اپریل 2021 کو منشیات کی ایک بڑی مقدار برآمد کی گئی تھی جس میں کوڈین فاسفیٹ کی 70 بوتلیں، 34.7 کلو گرام چرس پاؤڈر، اور اسپاسمو پراکسیوان پلس کے 4,320 کیپسول شامل تھے۔
تلکھن بجبہاڑہ کا یہ گھر قرق (ETV Bharat) پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم کے دو بیٹوں عنایت احمد ڈار اور ساحل احمد ڈار کو بھی 2024 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عنایت احمد ڈار کو کیس ایف آئی آر نمبر 13/2024 میں کوڈین فاسفیٹ کی 9 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور ساحل احمد ڈار کو کیس ایف آئی آر نمبر 36/2024 میں کوڈین کی 12 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق
بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی مالیت کا ممنوعہ مادہ برآمد
محمد اشرف ڈار کی زراعت سے شمار کی گئی آمدنی کے باوجود، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ تلکھن میں ان کا تین منزلہ رہائشی مکان، جس کی مالیت تقریباً 1.2 کروڑ روپے ہے، منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کی آمدنی سے حاصل کی گئی ہے۔ نتیجتاً، اننت ناگ پولیس نے، این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے جائیداد کو ضبط کر لیا۔