اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہل جتیندر سنگھ نے کی پوجا پاٹ - Jitendra singh performs pooja - JITENDRA SINGH PERFORMS POOJA

Udhampur Parliamentary Seat: ادھمپور پارلیمانی نشست کے لیے جمعرات بعد دوپہر وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بی جے پی کی ٹکٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہل جتیندر سنگھ نے کی پوجا پاٹ
پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہل جتیندر سنگھ نے کی پوجا پاٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 1:58 PM IST

پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہل جتیندر سنگھ نے کی پوجا پاٹ

جموں (جموں کشمیر):مرکزی وزیر مملکت اور اودھم پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل پوجا پاٹ کی۔ جتیندر سنگھ آج دوپہر کٹھوعہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنا پرچہ نامزگی داخل کریں گے۔ اس کے بعد وہ کٹھوعہ کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی نے تیسری بار ڈاکٹر جتیندر سنگھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ دو بار اسی لوک سبھا سیٹ سے انتخابات جیت چکے ہیں اور پی ایم آفس میں وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ دلیپ سنگھ عرف ’’دی گریٹ کھلی‘‘ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے جمعرات کو ریاست پنجاب سے کٹھوعہ پہنچے۔ پرچہ نامزدگی سے قبل سنگھ نے اپنے گھر میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا۔

ادھمپور پارلیمانی نشست پر جتیندر سنگھ کا راست مقابلہ ممکنہ طور پر چودھری لال سنگھ کے ساتھ ہوگا جو 2004 اور 2009 میں کانگریس کی ٹکٹ پر دو بار ادھم پور پارلیمانی سیٹ پر جیت درج کر چکے ہیں۔ لال سنگھ کانگریس سے علیحدہ ہوکر 2014میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور جموں و کشمیر کی سابق پی ڈی پی - بی جے پی مخلوط سرکار میں وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ گزشتہ روز لال سنگھ نے دہلی میں جاکر کانگریس میں گھر واپسی کی جس سے کانگریس کافی مضبوط ہوئی ہے جبکہ انڈیا الائنس کے تحت کئی سیاسی جماعتیں کانگریس کو ہی سپورٹ کریں گی اس لحاظ سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے لیے اس بار مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لال سنگھ کی کانگریس میں گھر واپسی، جموں میں جشن - jammu

ABOUT THE AUTHOR

...view details