ترال:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ترجمان و (ڈی ڈی سی ممبر ترال) ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کے متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی۔ اس دوران لوگوں نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے عوامی وفود کو یقین دلایا کہ وہ عام کے نمائندہ ہیں۔ اس لیے ان کے مسائل کے ازالے کی کوشش کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے لیے پی ڈی پی کی جانب سے زور دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل بروقت ان کی نوٹس میں لانے کی کوشش کریں تاکہ وقت کے ساتھ ان کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے پہلے بٹ نور کا دورہ کیا اور وہاں پارٹی کے ایک کارکن منظور احمد لون کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جن کے والد گذشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔