جموں:رومالو رام لوک گلوکاری کی دنیامیں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ آرٹ کے شعبے میں جموں کے رومالو رام اور کشمیر کے غلام نبی ڈار کو پدم شری دیا گیا ہے۔ جبکہ لداخ کے بدھ مذہبی رہنما توگدان رنپوچے کو روحانیت کے میدان میں بعد از مرگ پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ادھم پور ضلع کے رام نگر علاقے کے امروہ گاؤں کے رہنے والے رومالو پچھلے سال زونل ایجوکیشن آفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔پڑھائی کے دوران نویں جماعت سے ہی انہوں نے جموں و کشمیر کے لوک رقصوں کی شناخت دلانے کے مقصد سے مختلف مقامات پر اسٹیج شو کرنا شروع کیا۔ انہیں سال 2022 میں اسٹیٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔