اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ووٹرس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ - Lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے کہا کہ ووٹروں کی ہر ممکن حفاظت اور الیکشن عملے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ تیاریاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن اںتخابات کے لیے تمام نوڈل ایجنسیاں ایک ساتھ کام کر رہی ہے، تاکہ انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد ہو۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 5:20 PM IST

ووٹرس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ

اننت ناگ:ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ سید فخر الدین حامد نے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ضلع افسران کی جائزہ میٹنگ کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست میں کُل 18 اسمبلی حلقے ہیں، جن میں کُل ووٹوں کی تعداد 18 لاکھ سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اور الیکشن عملے کو ہر طرح کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر ہر طرح پر نظر رکھی جا رہی ہے جس کے لئے ویڈیو سرولنس ٹیم، فلائنگ سکاٹ اس وقت زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں، جس کی جانکاری ہر روز لی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ، پونچھ، راجوری پارلیمانی نشست امیدواروں کیلئے چیلنج

انہوں نے ووٹرس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات رکھے جائیں گے اور ووٹر بے خوف ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ووٹنگ عملہ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم رکھی جائے گی، تاکہ انتخابات آسان طریقہ سے منعقدہ کیا جائے۔یاد رہے کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ میں کاغذات نامزدگی بھرنے کی تاریخ 12 اپریل سے شروع ہوا جو 19 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس سیٹ پر انتخابات 7 مئی کو ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details