اننت ناگ:ضلع اننت ناگ میں تیرہویں ڈسٹرکٹ اننت ناگ وُشُو چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا ،جے اینڈ کے وُشُو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بجبہاڑہ انڈور اسٹیڈیم میں تین روزہ وُشُو چیمپئن شپ کی شروعات کی گئی ،جس میں ضلع کے 18 اسکولوں سے وابستہ تقریبا 300 طالبات مارشل آرٹ کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں ۔
ضلع اننت ناگ میں تیرہویں ڈسٹرکٹ اننت ناگ وُشُو چیمپئن کا آغاز (etv bharat) اس موقع پر فزیکل ٹریننگ اساتذہ وُشُو ایسوسی ایشن کے ٹرینرس سمیت مختلف اسکولوں سے وابستہ طالبات کی خاصی تعداد موجود رہی۔وُشُو ایسوسی ایشن اننت ناگ کے جنرل سیکریٹری عاقب مجید نے کہا کہ وشو چمپئن شپ میں حصہ لینے والے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے بلترتیب الگ الگ دن مختص رکھے گئے ہیں۔
اس چمپئن شپ میں 18 برس سے کم عمر کی لڑکیوں کے لئے خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اس چمپئن شپ کے انعقاد کا اصل مقصد لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کے قابل بنانا ہے . ان میں حوصلہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ خود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہنر مند بن جائیں۔۔
یہ بھی پڑھیں:سوپور میں نوجوانوں کے لیے اسپورٹس فیسٹ 2024 کا اہتمام -
عاقب نے کہا کہ اس چمپئن شپ کے ذریعہ ہنر مند کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا ہوگا تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مظاہرہ کرنے کا موقعہ ملے ۔چمپئن شپ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں نے ڈسٹرک وشو ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت انہیں اپنے ہنر کو ابھارنے کا موقعہ ملے گا