اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں معذور افراد کے لیے یک روزہ کیمپ کا انعقاد - ڈپٹی کمشنر بڈگام

ضلع بڈگام میں ایک مشترکہ کوشش میں ضلع انتظامیہ بڈگام، محکمہ سماجی بہبود، اور محکمہ صحت نے کمیونٹی ہال میں خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے یک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

بڈگام میں معذور افراد کے لیے یک روزہ کیمپ کا انعقاد
بڈگام میں معذور افراد کے لیے یک روزہ کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 7:27 PM IST

بڈگام میں معذور افراد کے لیے یک روزہ کیمپ کا انعقاد

بڈگام:اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے 40 اہل مستفیدین میں یو ڈی آئی ڈی (منفرد معذور شناختی) کارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کیمپ خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے ایک ون اسٹاپ سروس فراہم کرنا جہاں اہل استفادہ کنندگان درخواستیں وصول کر سکیں اور رجسٹر کر سکیں۔ ایک ہی چھت کے نیچے مختلف سکیموں کے لیے اہلیت کا جائزہ لے سکیں، جس سے ان کی سہولت میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 30 نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے موقع پر اسیسمنٹ کے بعد 20 مستحقین کو معذوری کے سرٹیفکیٹ کے لیے منظوری دی گئی ہے ۔انہیں اس طرح کے فوائد حاصل کرنے کے لیے دفتر در دفتر جانے کے بغیر ایک ہی چھت تلے تمام خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ نے بڈگام ہیڈکوارٹر میں تمام سرکاری دفاتر کا آڈٹ بھی کیا ہے تاکہ ان دفاتر تک خصوصی طور پر معذور شہریوں کی رسائی کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے ریمپ اور دیگر آسان رسائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زرعی یونیورسٹی سکاسٹ کمپس واڈورہ میں پیپر لیس امتحان کا انعقاد

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبید الخضر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور انہوں نے کیمپ میں یو ڈی آئی ڈی کارڈ اور سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دستاویزات خصوصی طور پر معذور شہریوں کو مختلف سرکاری فوائد اور خدمات تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گی۔اس موقع پر سی پی او، سی ایم او بڈگام اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details