بٖڈگام:ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے سب ڈویژن چاڈورہ کے اہل استفادہ کنندگان میں ضروری سامان، وہیل چیئر، ٹرائی سائیکلیں اور دیگر مصنوعی لمبس تقسیم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کیمپ کے مقصد پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جمسانی طور پر معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرناہے۔زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور علاقے کے مختلف معذور افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر ضلع سماجی بہبود آفیسر بڈگام، عبید الخذیر نے کیمپ میں خصوصی طور پر معذور افراد کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد خصوصی طور پر معذور افراد کو مختلف سرکاری مراعات تک آسانی سے رسائی کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔