اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی جی پی نے عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے لیے افسران کی ستائش کی - DGP Visit Doda - DGP VISIT DODA

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے دورہ ڈوڈہ کے دوران عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈی جی پی نے عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے لیے افسران کی ستائش کی
ڈی جی پی نے عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے لیے افسران کی ستائش کی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 12:51 PM IST

ڈی جی پی نے عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے لیے افسران کی ستائش کی (etv bharat)

ڈوڈہ: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے ڈوڈہ ضلع کا دورہ کیا اور حالیہ دنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں شامل پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی جی پی نے کوٹھا ٹاپ علاقے میں آپریشن کے دوران جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے پیش کردہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ڈوڈہ میں واقع ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اسپیشل آپریشن گروپ ایس او جی ٹیم کے سات اسپیشل پولیس افسران ایس پی اوز کو کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس کے علاوہ 32 پولیس افسران کو آپریشن میں ان کے رول پر تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

ڈی جی پی آر آر سوین نے اس بات پر زور دیا کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں کمی آئی۔مقامی باشندوں کی حمایت کی بدولت عسکریت پسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد مل رہی ہے۔میرے خیال سے دشمن پہلے کی طرح اب کامیاب نہیں ہوں گے۔ان کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کے راجوری میں فائرنگ، ایک فوجی زخمی

ایس پی اوز کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے ڈی جی پی نے قومی سلامتی میں ان کا تعاون قابل ذکر ہے۔بہادر پولیس اہلکاروں کی وجہ سے ہی عام لوگ پرامن اور خوشحال زندگی گزارتے ہیں۔اس کے لئے پولیس افسران کے خاندان اور مقامی باشندوں کو اس طرح کی تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details