بارہمولہ: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کریں تو ضلع بارہمولہ میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہیں اور یہاں سیاسی جماعتوں کے امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں اترے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک آزاد امیدوار توصیف رینا نے بھی انتخابات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توصیف رینا بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن سے تعلق رکھتے ہے اور اس سے پہلے وہ بارہمولہ میونسپل کونسل کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عام انسان ہیں لیکن ان کا سیاست میں آنا مجبوری ہے کیونکہ جو وقت کے سیاست دان ہیں انہوں نے بارہمولہ کے ساتھ ناانصافی کی ہے کیونکہ جب ہم بارہمولہ کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ترقی کے نام پر کچھ بھی نظر نہیں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں ترقیاتی کام ہونے چاہیے کیونکہ یہ ایک بہت ہی پورانا شہر ہے اور جب میں میونسپل کونسل بارہمولہ کا صدر تھا تو میں نے کافی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا لیکن بدقسمتی سے مجھے کام نہیں کرنے دیا گیا اور دو بار تحریک عدم اعتماد (نو کانفیڈنس موشن) بھی کیا گیا۔