پلوامہ( جموں و کشمیر): نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے و ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر کی قیادت میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کنونشن میں پارٹی کارکنوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔ برفباری کے باوجود ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے پارٹی کارکنوں نے کنونشن میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے اپنے علاقوں کے مطالبات اور شکایات ضلع صدر کی نوٹس میں لائے۔ کنونشن انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا اور علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرنا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
برفباری کے پیچ پلوامہ میں این سی کا کنونشن منعقد - نیشنل کانفرنس کنونشن
NC convention In Pulwama برفباری کے باوجود ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے و ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر کی قیادت میں پارٹی کنونشن منعقد ہوا۔اس پروگرام میں پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔
Published : Feb 4, 2024, 5:22 PM IST
مزید پڑھیں:رہمو میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرز کانفرنس کا انعقاد
نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے و ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے دن سے وادی کے علاقے کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی برسر اقتدار آئی تو اولین ترجیح ہوگی کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں لوگ بغیر کسی دباؤ کے امن سے رہ سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادی کے لوگوں کے تمام مطالبات اور شکایات کا مختصر وقت میں ازالہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا 5 اگست 2019 کے بعد جو بھی نئی قوانییں لائے گئے ہیں، ان کی سرکار اقتدار میں آنے کے بعد انہیں اسمبلی سے منسوخ کریں گی۔