اونتی پورہ: اونتی پورہ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ پولیس ،محکمہ مال اور مختلف محکموں کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے منشیات کے استعمال کو لعنت قرار دیا۔ شرکا سے کہا کہ وہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں سے دور رہیں۔ محکمہ نے کچھ قانونی اور صحت کے ماہرین کو مدعو کیا تھا جنہوں نے شرکاء کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔
اس موقعے پر ماہرین نے بتایا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کے حامل ہیں اور ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔تاہم گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر میں منشیات، سماجی مسائل اور برائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔جموں و کشمیر ریاست کو سب سے زیادہ سلگتے ہوئے سماجی مسائل اور برائیوں کا سامنا ہے جن میں منشیات کا استعمال، خودکشی، گھریلو تشدد، تیزاب گردی، ڈکیتی، چوری وغیرہ شامل ہیں۔منشیات کے استعمال کا مسئلہ سب سے خطرناک سماجی مسئلہ اور برائی ہے کیونکہ اس نے ہزاروں نوجوان پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے مروت بنا دیا ہے۔