اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کا خصوصی درجہ علیٰحدگی پسندی کا نعرہ دینے والے رہنماؤں کی وجہ سے ختم ہوا: غلام نبی آزاد - غلام نبی آزاد نے کہاکہ

Ghulam Nabi Azad on Article 370: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے زیر اہتمام ایک عوامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر شدید نکتہ چینی کی۔

علیحدگی پسند کا نعرہ دینے والے رہنماوں کی وجہ سے دفعہ 370 اور 35A ختم ہوا:غلام نبی آزاد
علیحدگی پسند کا نعرہ دینے والے رہنماوں کی وجہ سے دفعہ 370 اور 35A ختم ہوا:غلام نبی آزاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 12:28 PM IST

علیحدگی پسند کا نعرہ دینے والے رہنماوں کی وجہ سے دفعہ 370 اور 35A ختم ہوا:غلام نبی آزاد

منڈی: عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ چند برسوں سے گجر اور پہاڑی طبقہ سے وابستہ لوگوں کے درمیان ایک تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔ انہیں اب ریزرویشن مل چکا ہے۔ اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔ دونوں طبقے آپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی لیڈران لوگوں کے درمیان دوری پیدا کرکے ان کا استحصال کرتے ہیں۔ میں اس سیاست کا بالکل بھی قائل نہیں ہوں۔ اس میں سیاسی لیڈران ووٹ حاصل کرنے کے لیے بھائی کو بھائی سے لڑاتے ہیں۔ وہ عوام دُشمن لیڈران ہیں جو ووٹ بینک کے لیے عوام کا بٹوارہ کرتے ہیں۔ ایسے لیڈران سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق رکھیں تاکہ جموں و کشمیر میں امن بھائی چارہ قائم رہ سکے۔ جموں و کشمیر میں 1989 اور 1990 سے جو دہشت گردی کا دور شروع ہوا اس سے ہم سو سال پیچھے چلے گئے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان بچے مارے گیے ہیں۔اس کے بعد ان کے والدین قسم پرسی کی حالت میں رہتے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام کو کئی لیڈران نے سبز باغ دکھائے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان بچے مارے گئے۔ اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اُن لیڈران نے عوام کو غلط راستے دکھائے ہیں۔ اگر ہم نے سیلف رول اور ازادی کی بات نہ کی ہوتی تو دفعہ 370 اور 35A ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا تھا۔ دفعہ 370 اور 35A یہ سب ان لیڈروں کی وجہ سے ختم ہوا ہے جو الحدگی پسند کا نعرہ دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی انتخابات میں پاکستان کی طرح دھاندلی کرے گی: وقار رسول

انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ہم نے روشنی ایکٹ لایا تھا جو کہ سرکار نے ختم کر دیا ہے اور جب ہماری سرکار ائے گی تو روشنی ایکٹ پھر سے واپس لایا جائے گا۔ تاکہ ہمارے غریب لوگ محفوظ رہیں۔ ہم نے عوام کے لیے کام کیا ہے ناکہ ذات پات کے نام پر عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سرکار بنتی ہے تو لائٹ ایکٹ, یومیہ اجرت کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ غریب لوگوں کی بجلی کے بل معاف کے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details