اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 12:56 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر - Defence Expert Ret Anil Gaur react

جموں و کشمیر میں حالیہ عسکریت پسندی کے واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں چار مقامات پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ اس میں 9 یاتریوں ایک سی آر پی ایف جوان سمیت 47 دیگر زخمی ہوئے۔

جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر
جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر (etv bharat)

جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر (etv bharat)

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں 9 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے دن ریاسی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہو گئے۔

دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ آرمی کیپٹن انیل گوئر نے ائ ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے یاتریوں کو لے جانے والی بس پر یہ پیغام دینے کے لیے حملہ کیا یہ قابل مذمت ہیں اور پاکستان اس میں شامل ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں عسکریت پسندوں کا مرکز جموں کے علاقوں کی طرف منتقل ہو گیا ہے کیونکہ وادی کشمیر میں فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں سے کام کرنے کی جگہ کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک یا دو گروپ نہیں ہیں، یہ لوگ چھوٹے چھوٹے گروپوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ لیکن واضح طور پر انہوں نے جس طرح کی کارروائیاں کی ہیں۔ پچھلے دو یا تین سال ان احمقانہ ٹارگٹ کلنگ سے بہت مختلف ہیں جو کہ پی اے ایف ایف کے عسکریت پسندوں نے انجام دیے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس کے لیے جاگنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مینڈھر نے لوگوں سے جنگلات میں نہ جانے کی اپیل کی

وہیں انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو بھی متحرک رہنا چاہئے خاصکر سرحدی علاقوں میں اور فورن کسی بھی مشکوک افراد یا حرکت کو دیکھ کر مطلع کریں انہوں جموں کشمیر انتظامیہ سے مشورہ دیا کہ کہ ولیج ڈیفنس گارڈز کو جدید ہتھیار فرہم کئے جائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details