بڈگام :دورے کے دوران ڈی سی نے دونوں ہیریٹیج مقامات پر مختلف ترقیاتی اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جس سے یہاں آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کی جاسکے۔
ڈی سی بڈگام نے سوامی نند لال جی آشرم میں ملٹی پرپز کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔ آستان عالیہ ہشرو کے قریب جاری کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بتایا کہ آستانہ عالیہ کے قریب اندرونی ترقی اور تزئین کاری کے کاموں کو بھی ایک ہفتے کے وقت میں عمل میں لایا جائے گا۔
بعد ازاں، ڈی سی بڈگام نے حضرت سید علی بلخیؒ واقع پکھر پورہ کے مزار کا بھی دورہ کیا۔ یہاں پر انہوں نے مزار کے لیے فیز 1 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع کیا تھا اور اسی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔