اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ کا افتتاح - بڈگام میں ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ

خراب شدہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کم سے کم وقت میں مرمت کے لیے جدید آلات سے لیس وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جدید ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔

بڈگام میں ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ کا افتتاح
بڈگام میں ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 10:00 PM IST

Updated : Jan 27, 2024, 10:08 PM IST

بڈگام میں ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ کا افتتاح

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو اور ایم ڈی، کے پی ڈی سی ایل، مسرت الاسلام نے ضلع میں نئے ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ورکشاپ جدید EOT کرین (5-10 ٹن)، اوون، LT-HT وائنڈنگ مشینوں، آئل فلٹریشن پلانٹ (2400 LPH)، آئل ٹیسٹنگ مشین اور خراب شدہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کم سے کم وقت میں مرمت کے لیے جدید آلات سے لیس ہے۔

ورکشات کے افتتاح کے موقع پر ڈی سی نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمر ورکشاپ کے آغاز سے اب خراب شدہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو بہتر معیار کے ساتھ تیز رفتاری سے ٹھیک کیا جا سکے گا اور ضلع انتظامیہ بڈگام ضلع بھر کے صارفین کو بلاتعطل اور شیڈول کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سابق ڈی سی رام بن مسرت الاسلام نے بتایا کہ جدید ورکشاپ ضلع میں ٹرانسفارمرز کی فوری اور موثر مرمت اور ترسیل کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے ورکشاپ کے عملہ سے صارفین کو فوری خدمات کی فراہمی کے لیے ہموار کام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:ڈی سی بڈگام کا ڈھول نگاڑے بجا کر کیا گیا استقبال

ورکشان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرجیل گنی لالہ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹیننس سرکل 2 سرینگر اور انجینئر منظور احمد ڈار ایگزیکٹو انجینئر الیکٹرک ڈویژن بڈگام کے علاوہ چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن کے پی ڈی سی ایل انجینئر سندیپ سیٹھ بھی موجود تھے۔

Last Updated : Jan 27, 2024, 10:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details