سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نےسرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی ترقی کی خاطر فراخ دلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یہاں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر رقم مختص رکھنا اس بات کا غماز ہے مرکز یوٹی پر خاص توجہ مرکوز کئے ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایک وقت میں ٹررازم کی بات ہوا کرتی تھی لیکن اب ٹورازم کی بات کی جاتی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کو ترجیح ملی، ڈاکٹر درخشاں اندرابی - Darakhshan Andrabi On Budget
بی جی پی کی سنئیر رہنما اور وقف بورڈر کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ5 اگست 2019 کے بعد بجٹ میں جموں وکشمیر کو ترجیحات میں رکھا جارہا ہے۔ اس مرتبہ بھی جموں و کشمیر کو ہی ترجیح ملی ہے تاکہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے اس خطے کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے ساتھ ہم پلہ کیا جا سکے۔
مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کو ترجیح ملی :ڈاکٹر درخشاں اندرابی (Etv Bharat)
Published : Jul 25, 2024, 7:26 PM IST
یہ بھی پڑھیں:وقف چیرپرسن درخشان اندرابی نے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ
واضح رہے کہ سال 2024_25 کے حالیہ مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کے لیے 42277.72 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔رواں برس مختص رقم میں گزشتہ مالی سال کے 4175.44 کروڑ روپے میں 1.2 فیصد کا اضافہ کیا گیا یے۔