اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں سی آر پی ایف اہلکار لفٹ سے گر کر ہلاک - CRPF man Falls Down

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار لفٹ سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

CRPF personnel fell from lift and died in Budgam
بڈگام میں سی آر پی ایف اہلکار لفٹ سے گر کر ہلاک (ETV Bharat)


بڈگام، جموں و کشمیر:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار کاکنماران علاقے میں چھ منزلہ لفٹ سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بڈگام میں لفٹ میں چڑھتے وقت عمارت کی چھٹی منزل سے گرنے کے بعد ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت پروین کے طور پر کی گئی ہے۔

خبر کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر اس اہلکار کو بڈگام کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تمام طبی اور قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے اپنے آبائی گاؤں روانہ کر دیا جائے گا۔ بڈگام پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سڑک حادثہ میں زخمی فوجی اہلکار نے دم توڑ دیا - Injured Soldier Succumbed

یہ بھی یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں نہ صرف عسکری حملوں یا عسکری مخالف کارروائیوں کے دوران فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات پیش آتے ہیں بلکہ ٹریفک حادثوں کے دوران بھی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اس طرح ٹریفک کے یہ حادثے زیادہ تر جموں اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پیش آتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details