پلوامہ:سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کے 180 اور 130 بٹالین کی جانب سے آج مشترکہ طور پر مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیرت کے ضلع ترال کے برن پتھری ناگبل ترال میں ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ طبی کیمپ میں شرکت کی ۔
مفت طبی کیمپ میں مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کی طبعی جانچ کی گئی، جبکہ ان میں ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔اس دوران مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کیمپ میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ افیسر ستیش کمار، سی او 130 بٹالین راجیو یادو اور دیگر آفیسران موجود رہے۔ کیمپ کے دوران مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو کافی حد تک فائدہ ملا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے تاکہ ضرورت مندوں کو راحت ملے۔