اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ کے چرسو میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام - free medical camp in Awantipora - FREE MEDICAL CAMP IN AWANTIPORA

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے چرسو میں سی آرپی ایف کے 130 ویں بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اونتی پورہ کے چرسو میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام
اونتی پورہ کے چرسو میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 4:09 PM IST

اونتی پورہ: امن و امان کے قانون کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور غریبوں اور ضرورتمندوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز سیوک ایکشن کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہیں۔اس حوالے سے وادی کشمیر میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اونتی پورہ کے چرسو میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام (etv bharat)

سی آر پی ایف کے 130 بٹالین کی جانب سے سنیچر کو اونتی پورہ کے چرسو علاقہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔کیمپ میں مقامی باشندوں کی طبی جانچ کرائی گئی۔مفت میں ادویات حاصل کی۔اس موقع پر سی آر پی ایف 130 بٹالین کے راجیو یادو، اور معزز افراد کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔

لوگوں نے اس مفت میڈیکل کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو بڑی حد تک فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے۔تاکہ غریب اور پسماندہ طبقات کو فایدہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے راجپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

سی آر پی ایف کے مقامی آفیسران نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کی مانگ لوگوں کی جانب سے کی گئی تھی اور یہ سلسلہ مستقل میں بھی جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details