پلوامہ( جموں وکشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں جمعرات کے روز سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں میں مفت میں ادویات تقسیم کی گئی، جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے مقامی لوگوں کا طبی معائنہ کرکے صلاح و مشورہ دیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد کرتے رہتے، جس سے مقامی آبادی کو ممکن مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ مفت میں ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منقعد کئے جانے چاہئے، تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے۔اس موقع پر کیمپ میں موجود ڈاکٹر نے کہا کہ سی آر پی ایف کے اس اقدام سے عوام کو طبی سہولیات ملتی ہے۔