شوپیاں: سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر منگل کو اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ جوان جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تعینات تھا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ خودکشی کا یہ واقعہ شوپیاں ضلع کے باغبانی فارم زینہ پورہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کو ہلاک کر دیا۔
مہلوک سی آر پی ایف جوان کی شناخت 178 بٹالین کے پرم ویر کے طور پر کی گئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس معاملے اور اس انتہائی اقدام کے پیچھے کی وجوہات جاننے کے لیے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔