شوپیان:وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں گذشتہ سنیچر اور اتوار کو تیز بارش اور شدید ژالہ باری کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ ژالہ باری نے نہ صرف کسانوں کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا بلکہ باغبانوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
لوگوں نے بتایا کہ اس سال انہیں اچھی فصل کی توقع تھی کیونکہ ان کے باغات میں سیب وافر مقدار میں نظر آ رہے تھے لیکن طوفانی بارش اور ژالہ باری نے نہ صرف ان کی امیدوں کو چکنا چور کردیا ہے بلکہ باغبانوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی مدد کریں۔ انھیں پچھلے کئی برسوں سے بہت نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔