ضلع اننت ناگ کے آخری گاؤں کے باشندوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ (etv bharat) اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے آخری گاوں تحصیل شاہ آباد بالا وریناگ کے نوگام نارڈ اور ساسخوڈن میں محکمہ تعمیرات عامہ نے ہینگی پورہ-ساسکھوڈن سڑک کا تعمیراتی کام شروع کیا ہے۔ویریناگ کے ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز نے رابطہ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ویریناگ کے ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزکیٹیو انجئنر محمد اقبال گنائی و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ پیر شہباز نے اپنی تقریر میں اس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کا مطالبہ 1947 سے زیر التوا تھا۔اس سال ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی۔ کئی دہائیوں کے دوران مختلف سیاست دانوں کی جانب سے انگنت وعدوں کے باوجود گاؤں میں رابطہ سڑک تعمیر نہیں ہوسکی تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ طویل انتظار کے بعد اس گاوں میں رابطہ سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے۔مقامی باشندوں کے لئے اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں مقامی باشندوں نے والوں کی امیدیں اب تک پوری نہیں ہوئیں۔مقامی لوگوں نے مودی حکومت اور ایل جی انتظامیہ کے تئیں اپنی بے پناہ خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:رابطہ سڑک کی میکڈمائزیشن سے گاؤں میں خوشی کا ماحول
میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے حکومت کی کوششوں کو تسلیم کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی درخواست کو ترجیح دی گئی۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا اور "یہ سڑک ہمارے علاقے میں مودی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی اقدامات کا ثبوت ہے،