اننت ناگ:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کانگریس کے ساتھ چند سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے جس پر مذاکرات ابھی جاری ہیں، سیٹوں کی تقسیم کی تجویز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج تبادلۂ خیال ہوگا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے اعلان کے ایک دن بعد، پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ اکثریتی نشستوں پر اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جب کہ کچھ نشستوں پر اتفاق رائے ہونا ابھی باقی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اسمبلی انتخابات 2024: کانگریس کے ساتھ چند سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے، آج تبادلۂ خیال کیا جائے گا، عمر عبداللہ - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کانگریس کے ساتھ چند سیٹوں پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے، اس سلسلہ میں آج تبادلۂ خیال کر لیا جائے گا۔ نیشنل کانفرنس ایک منظم منشور کے ساتھ آئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوام این سی کو خدمت کرنے کا موقع دے گی۔
Published : Aug 23, 2024, 3:43 PM IST
عمر نے مزید کہا کہ سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے این سی اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان چند سیٹوں پر ابھی اتفاق نہیں ہوا ہے لیکن اکثر سیٹوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، کچھ سیٹوں پر، دونوں پارٹیاں پھنس گئی ہیں، تاہم اتحاد کو حتمی شکل دینے کے لیے اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے آج پھر ایک میٹنگ ہوگی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی فہرست 27 اگست سے پہلے منظر عام پر لائی جائے گی اور این سی نے آج کولگام سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی شروعات کردی ہے، انہوں نے کہا کہ این سی ایک منظم منشور لے کر آئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عوام این سی کو خدمت کرنے کا موقع دیں گے۔ واضح رہے کہ عمر عبداللہ کولگام کے دورے پر تھے جہاں پر سکینہ ایتو نے عمر عبداللہ کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: