اننت ناگ:ضلع اننت ناگ میں واق منڈی میں کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کانگریس کے ضلع سکریٹری ایڈوکیٹ مزمل کی قیادت میں کارکنان نے مظاہرہ کیا،اس دوران انہوں نے گورنر انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی۔
احتجاجیوں نے جنگلات منڈی سے لال چوک کی جانب احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی تاہم پیش قدمی کے دوران پولیس نے مظاہرین کو راستہ میں ہی روک دیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی ،حجت کے بعد پولیس نے ضلع سکریٹری کانگریس ایڈوکیٹ مزمل سمیت کئی دیگر مظاہرین کو گرفتار کیا۔جس کے ساتھ ہی احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔