اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وقف بورڈ کے اسکولوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا: درخشاں اندرابی - Waqf Chairperson Darakhshan Andrabi - WAQF CHAIRPERSON DARAKHSHAN ANDRABI

جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اہم شریف زیارتگاہ پر حاضری دی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

درخشاں اندرابی
درخشاں اندرابی (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 4:04 PM IST

وقف بورڈ کے اسکولوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا: درخشاں اندرابی (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں ادرابی نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کا دورہ کرکے علاقے کی معروف زیارتگاہ ’’اہم شریف‘‘ کا دورہ کیا اور سلطان العارفین کی زیارت گاہ پر عقیدت مندوں کے لیے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں شرکت کی اور وقف زیارات، اداروں اور عمارتوں کو اپگریڈ کیے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

درخشاں اندرابی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقف کی زیر نگرانی اسکولوں کو اپگریڈ کرنے کے حوالہ سے انہوں نے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کی رو سے وقف اسکولوں میں طلباء کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ اندرابی نے کہا: ’’وقت بورڈ اسکولوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘

درخشاں اندرابی نے دعویٰ کیا کہ وقف بورڈ طویل عرصے سے زیر التواء تعمیری کاموں خاص کر اہم شریف کی زیارتگاہ کو اپگریڈ کرنے کے لیے پاس کیے گئے ماڈل پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقف بورڈ کے ما تحت چل رہی زیارت شریف پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور اہم شریف درگاہ پر حاضری دینے کے لئے آئی تھی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ترقیاتی منصوبوں اور وقت پراپرٹی کو اپگریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دریں اثناء، پروگرام میں درجنوں مقامی باشندوں، انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں کاروبار کے وسیع امکانات موجود: درخشاں اندرابی - Dr darakhshan Andrabi Reaction

ABOUT THE AUTHOR

...view details