بڈگام: کمشنر سکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) مندیپ کور نے وسطی کمشیر کے ضلع بڈگام میں واقع ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ عوامی دربار کی صدارت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سکریٹری نے عام لوگوں میں تمام سرکاری اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔
کمشنر سکریٹری نے یقین دلایا کہ تمام حقیقی عوامی شکایات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ جلد از جلد ازالے کے لیے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کریں۔