اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیاح برف سے لطف اندوز - JAMMU KASHMIR SNOW - JAMMU KASHMIR SNOW

Kashmir Tourism جہاں ایک جانب جھلسا دینے والی گرمی سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں وہیں ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں سیاح برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیاح برف سے لطف اندوز
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیاح برف سے لطف اندوز (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 2:08 PM IST

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیاح برف سے لطف اندوز (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

ڈوڈہ (جموں کشمیر) :ملک کے بیشتر علاقوں خاص کر جموں ضلع میں ان دنوں گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں دوسری جانب جموں صوبہ کے ہی خطہ چناب میں ہوئی حالیہ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی اور معروف سیاحتی مقام گلڈنڈا، بھدرواہ کا رخ کر رہے ہیں۔ یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ برفباری سے کافی خوش ہوئے اور انہیں امید بھی نہیں تھی کہ وہ اس شدید گرمی میں بھی برفباری دیکھ سکیں گے۔

بھدرواہ آنے والے سیاح برفباری دیکھ کر کافی خوش ہوئے اور برفباری میں کھیلتے، ایک دوسرے پر برف پھینکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سیاح ان لمحات کو کیمروں میں بھی قید کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک دس لاکھ سے زائد سیاح بھدرواہ کا دورہ کر چکے ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ سے زائد سیاح یہاں آ چکے ہیں۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں گرمی اپنے عروج پر ہے اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سیلسیش سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ شدید گرمی سے بچنے کے لیے لوگ پہاڑی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں اور بھدوراہ جیسے سیاحتی مقام پر تازہ برفباری سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سال کے اس موسم میں برفباری بھدوراہ کے باشندوں کے لیے سود مند ثابت ہو رہی ہے۔ موسم سرما کے وسط میں جہاں سیاح وادی کشمیر کے گلمرگ اور سونہ مرگ جیسے معروف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں بھدرواہ بھی ایک نئے سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی باشندوں کو روزگار کے مختلف مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونہ مرگ: کشمیر کے اسنو آرٹسٹ نے برف کا تاج محل بنایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details