اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم - Kishtwar Encounter - KISHTWAR ENCOUNTER

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز نے کچھ عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس وقت چترو کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم
کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم (File Photo : ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 5:43 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، سیکورٹی فورسز نے چترو، کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں کا سیکورٹی فورسز سے آمنا سامنا ہوا اور دونوں طرف سے گولیوں کے چند راؤنڈ فائر کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کچھ عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس وقت علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ 13 ستمبر کو کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 21 ستمبر کو بھی اسی علاقے کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details