پلوامہ: پانپور اسمبلی حلقہ میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ جب دونوں امیدوار یعنی جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار محمد الطاف میر اور پیپلز ڈیموکریٹک کے امیدوار ظہور احمد میر کے کارکن انتحابی مہم چلا رہے تھے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پامپور اسمبلی حلقہ میں دو پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ - Clash between apni party and Pdp
جموں وکشمیر ضلع پلوامہ کے پانپوراسمبلی حلقہ میں کل رات دیر گئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی کئی کارکن زخمی۔
Published : Sep 9, 2024, 3:47 PM IST
اس ضمن میں پانپور اسمبلی حلقہ پر جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار محمد الطاف میر نے پی ڈی پی کارکنوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنان کی ایک گاڑی خراب ہوگئی اور کارکن گاڑی کی مرمت کررہے تھے اور پی ڈی پی کے کارکنان نے انہیں گالیاں دیں اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مارنا شروع کردیا۔ جس سے پارٹی کے 4 کارکن زخمی ہو گئے۔
محمد الطاف میر اپنے کارکنوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پانپور کے قریب جمع ہو کر اور انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔محمد الطاف میر نے کہا کہ اگر الیکشن لڑنا جرم ہے تو اس عمل کو روکا جائے یا پھر اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا، ایل جی انتظامیہ، ڈی جی پی اور ضلع الیکشن آفیسر پلوامہ سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: ست شرما کو جموں کشمیر بی جے پی ورکنگ کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا
وہی جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات پیش آئے ہے۔ ضلع شوپیاں میں عوامی اتحاد پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں پی ڈی پی کے امیدوار یاور بندے سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔