بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے تھا جل سے چرونڈا جانے والی رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ برف باری اور بارش کے سبب یہ رابطہ سڑک گزشتہ چار مہینوں سے بند پڑی ہوئی تھی۔ موجودہ وقت بھی جگہ جگہ پتھر اور پشیاں آنے کی وجہ سے یہ رابطہ سڑک بند ہے۔ اس کی وجہ سے مریضوں اور اسکولی طلبا و طالبات کو بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔ اس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے انہیں کہیں گھنٹے پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رابطہ سڑک کی تعمیر تو دور بات کی ہے، اس کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب رابطہ سڑک بند ہے۔