اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لال سنگھ کی کانگریس میں گھر واپسی، جموں میں جشن - jammu - JAMMU

chowdhari lal singh ghar wapsi کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد لال سنگھ نے اپنی علیٰحدہ پارٹی تشکیل دی۔ تاہم ان کی کانگریس میں گھر واپسی پر کانگریس کارکنان نے جشن منایا۔

جموں میں جشن
جموں میں جشن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 1:09 PM IST

جموں میں جشن

جموں:کانگریس کارکنوں نے بدھ کو جموں میں سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی قیادت والی ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے سربراہ لال سنگھ کا کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر جشن منایا۔ کارکنان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے جموں و کشمیر کے ادھم پور پارلیمانی حلقے میں پارٹی مضبوطی کے ساتھ پارلیمنٹ انتخابات میں آگے بڑھے گی۔

65 سالہ لال سنگھ، جن کا تعلق کٹھوعہ ضلع سے ہے، دارالحکومت دہلی میں کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ وہ بی جے پی کے وزیر جتیندر سنگھ کے خلاف ادھم پور پارلیمانی حلقے سے میدان میں اتریں گے۔ اس نشست کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں ہو گی۔

کانگریس کارکنوں کا ایک گروپ جموں کے شہیدی چوک پارٹی دفتر میں جمع ہوا اور پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے پر سنگھ کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر رمن لال بھلا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات سے قبل لال سنگھ کے کانگریس کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سنگھ کی واپسی پارٹی کے لئے ایک بڑا فائدہ ہے کیونکہ وہ ایک صاف ستھری شبیہ اور سیکولر نقطہ نظر کے حامل تجربہ کار لیڈر ہیں۔

لال سنگھ، جنہوں نے 2004 اور 2009 میں کانگریس کی ٹکٹ پر دو بار ادھم پور پارلیمانی سیٹ پر جیت درج کی تھی، 2014 میں کانگریس سے بی جے پی میں چلے گئے اور وہ جموں و کشمیر کی سابق پی ڈی پی - بی جے پی مخلوط حکومت میں بھی وزیر تھے جو جون 2018 میں بی جے پی کی حمایت واپس لینے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

گزشتہ سال 7 نومبر کو انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے زیر انتظام ایک تعلیمی ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم گرفتاری کے تین ہفتے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ منی لانڈرنگ کا معاملہ اکتوبر 2021 میں سی بی آئی کی طرف سے اس معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ سے ہے جس میں 4 جنوری سے 7 جنوری 2011 کے درمیان زمین کے اجراء میں مجرمانہ ملی بھگت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لال سنگھ اور دیگر کی ضمانت میں توسیع

ABOUT THE AUTHOR

...view details