اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

واٹر سپورٹس میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں کے بچوں نے شرکت کی - WATER SPORTS

پروگرام میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوۓ بچوں نے مختلف گییمنز میں شرکت کی -

واٹر سپورٹس میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں کے  بچوں نے شرکت کی
واٹر سپورٹس میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں کے بچوں نے شرکت کی (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 2:22 PM IST

سوپور :واٹر سپورٹس کو فروغ دینے کے حوالے سے وومنز ڈگری کالج نوپورہ سوپور میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت بارہمولہ واٹر سپورٹس کے صدر مظفر احمد نے کی۔ اس دوران پروگرام میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوۓ بچوں نے مختلف گییمنز میں شرکت کی اور کہا کہ اس قسم کے پروگرام کافی ضروری ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظفر احمد نے کہا کہ اگر ہم واٹر سپورٹس کی بات کریں تو ابھی اس کی طرف کشمیر میں اتنا رجحان نہیں ہے۔

مظفر احمد نے بتایا کہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کافی اسکوپ ہے کیونکہ ہم نے گزشتہ سالوں سے دیکھا کہ سرینگر اور گاندربل میں واٹر سپورٹس کے حوالے سے کھیل کود کی سرگرمیوں میں کافی بچوں نے شرکت کی لیکن اگر ہم نارتھ کشمیر کی بات کریں تو ابھی بھی اس میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مظفر احمد نے کہا کہ اس پروگرام میں کم سے کم دو سو سے زائد بچوں نے شرکت کی اور ہماری کوشش ہے کہ ہم آنے والے وقت میں اور بچوں کو واٹر سپورٹس کی طرف مائل کریں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر سپورٹس ایک بہترین کھیل ہے اور اگر ہم غیر ملکی سطح کی بات کریں تو میر بلقیس جو سرینگر سے تعلق رکھنے والی ہیں اس نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے اور اگر سرکار اور ضلع انتظامیہ اس کھیل کی طرف توجہ دی تو بارہمولہ کے ساتھ ساتھ جو اس کے گاؤں ہیں یہاں سے بھی ایک دن میر بلقیس نکل سکتی ہیں۔ انہوں نے سرکار سے گزارش کی کہ واٹر سپورٹس کو فروغ دینے کے حوالے سے انفراسٹرکچر کو اور بہتر بنایا جائے تاکہ جو ہمارے بچے ہیں ان کا مستقبل روش ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details