اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران اننت ناگ میں گہما گہمی - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ پی ڈی پی کے سینئر رہنما عبدالغفار صوفی نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ جبکہ پی ڈی پی کے سابق رہنما پیر منصور حسین نے، آزاد امیدوار کی حیثیت سے اننت ناگ نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے، آج یہاں اننت ناگ کے ڈی سی دفتر میں کافی گہما گہمی رہی۔

اننت ناگ میں کاغذات نامزدگی کے دوران گہما گہمی
اننت ناگ میں کاغذات نامزدگی کے دوران گہما گہمی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 5:43 PM IST

اننت ناگ: اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے ،اس سلسلہ میں اننت ناگ کے ڈی سی دفتر میں کافی گہما گہمی رہی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما عبدالغفار صوفی نے اسمبلی حلقہ انتخاب اننت ناگ ویسٹ 43 کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

اننت ناگ میں کاغذات نامزدگی کے دوران گہما گہمی (ETV Bharat)

عبدالغفار صوفی منگل کے روز ڈی سی دفتر اننت ناگ پہنچے جہاں پر انہوں نے اپنے کئی سینئر کارکنان کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ڈی سی دفتر کے صحن میں پارٹی ورکروں کی ایک بڑی تعدا نے عبدالغفار صوفی کا گرم جوشی سے استقبال کیا انہیں پھولوں کے گجرا پہنا کر مبارکباد پیش کی اور ان کے حق میں نعرے بلند کئے۔ عبدالغفار صوفی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اور صحت و طبی تعلیم کے وزیر بھی رہے ہیں۔

جبکہ پی ڈی پی کے سابق رہنما پیر منصور حسین نے، آزاد امیدوارکی حیثیت سے اننت ناگ نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے، اس کے علاوہ، اپنی پارٹی کے ہلال احمد شاہ، این سی کے عبدالمجید لارمی، بی جے پی کے صوفی یوسف اور رفیق احمد وانی نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کئے۔

جموں و کشمیر کے 7 اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 23.27 لاکھ سے زیادہ ووٹرز بشمول 5.66 لاکھ نوجوان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے کل 23,27,543 ووٹرز اہل ہیں۔ ان میں سے 11,76,441 مرد ووٹرز اور 1151042 خواتین ووٹرز ہیں اس کے علاوہ 60 تھرڈ جینڈر الیکٹرز ہیں۔ 5.66 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں جن کی عمر 18 سے 29 سال کے درمیان ہیں جن میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 123922 پہلی بار ووٹ ڈالنے کے اہل ووٹرز میں شامل ہیں، جن میں سے 65542 مرد اور 58380 خواتین ووٹرز ہیں۔ I28310 معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 15774 ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر 2024 کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع شامل ہیں۔

کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ۔بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ساؤتھ ہیں۔جبکہ جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقوں بشمول اندروال، کشتواڑ، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامبن اور بانہال۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details