بارہمولہ:جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں واقع سوپور فروٹ منڈی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی میں ریاستی وزیر جاوید ڈار نے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ ریاستی وزیر نے عوام کو منڈی کی ترقی اور بہتری کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں، کیونکہ یہ عوام کی حکومت ہے اور جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ ان کے اپنے لوگ ہیں۔ " انہوں نے کہا ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہیے۔ یہ صرف شروعات ہے اور ہمیں ایک روشن مستقبل کا انتظار کرنا چاہیے۔''
انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔" ریاستی وزیر فروٹ منڈی کے بارے میں نے کہا کہ یہ نہ صرف شمالی کشمیر بلکہ پورے جموں و کشمیر کی خدمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہاں کاروبار سے وابستہ لوگ ہم سب کا حصہ ہیں۔" انہوں نے کہا کہ یہ منڈی ہماری قوم کا اہم سرمایہ ہے اور 80 فیصد مقامی لوگ اس فروٹ منڈی سے جڑے ہوئے ہیں۔''
تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ منڈی کی ترقی میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور اہم کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اجتماع کو یقین دلایا، ''حکومت آپ کی ہے۔ صاحب اقتدار لوگ آپ کے اپنے ہیں۔''
یہ بھی پڑھیں:وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے رفیع آباد کا دورہ کیا