اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید - DEVELOPMENT IN BORDER AREAS IN JK

رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید نے سرحدی علاقوں میں ترقی کے ضمن میں مرکز پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید
سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2024, 7:18 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید نے اتوار کے روز گریز بانڈی پورہ میں کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سرحدی علاقوں کی ترقی کے مرکزی حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے ان کی ترجیحات میں ہیں۔ انجینیئر رشید نے گریز میں لائن آف کنٹرول کے قریب چند گاؤں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر عوام کی بہتری کے لیے کام شروع کرنا ہوگا۔ میں گریز کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کا آپریشنل تھیٹر اس سال کے آخر تک میرے اپنے ایم پی فنڈ سے فعال ہو جائے گا، اور وادی گریز کے لیے ایل جی سے گائناکالوجسٹ کی مستقل پوسٹوں کا مطالبہ کروں گا تاکہ لوگوں کو مزید تکلیف نہ ہو اور انہیں بانڈی پورہ کا سفر نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دور حکومت میں ان کی ترجیح وادی گریز کے لیے سڑک کی سرنگ کی منظوری حاصل کرنا ہے چاہے وہ تہاڑ میں ہوں یا اس سے باہر۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ "بھارتیہ جنتا پارٹی نے گریز اسمبلی سیٹ حاصل کرنےکی ہر ممکن کوشش کی اور بی جے پی اس سیٹ کی توقع کر رہی تھی جس میں وہ کسی نہ کسی طرح تقریباً کامیاب ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تاربل علاقے کے 5 دیہاتیوں سے زمین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر وزیر اعظم اپنے آخری پانچ سالوں میں وہ وعدہ پورا نہیں کر سکتے تو لوگ ان سے اور کیا امید رکھ سکتے ہیں؟ سرحدی عوام مرکز کے جھوٹے وعدوں سے مایوس ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details